Saturday, September 4, 2010

پاپ سٹار رابی ولیمز شادی کے بندھن میں


برطانیہ کے چوٹی کے پاپ سٹار رابی ولیمز اپنی دوست امریکی اداکارہ اور ماڈل آئیدا فیلڈ سے آخر کار سنیچر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ چھتیس سالہ رابی اور ان کی اکتیسں سالہ دوست آئیدا فیلڈ کی تین برس سے دوستی تھی اور خاصے عرصے سے دونوں کی شادی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم ولیمز اس کی تردید کرتے رہے۔

دونوں کی داستان محبت مذاق ہی مذاق میں آسڑیلیا کے ایک ٹی وی شو سے شروع ہوئی، جس میں رابی نے از راہ مذاق آئیدا سے پوچھا ’ کیا مجھ سے شادی کروگی‘ گزشہ برس ولیمز کی والدہ ان کے رشتے کی تصدیق کردی تھی۔ تاہم پاپ سٹا رابی نے ا یسے کسی رشتے سے صاف انکار کردیا۔ تاہم اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں انھوں نے آئیڈا سے اپنی محبت کا برملا اعتراف کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment