سلمان خان کا دبنگسلمان خان کی دبنگئی کام کر گئی۔ ان کی فلم نے باکس آفس پر عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ پہلے ہی دن دبنگ نے چودہ کروڑ روپیوں کا بزنس کر لیا۔
بالی وڈ کے تجزیہ نگاروں کو حیرت ہے کہ مزاح سے بھرپور فلم تھری ایڈیٹس جس کی کہانی لائن تھی۔ ایک مقصد اور پیغام دیا گیا تھا، اسے ایک ایسی فلم نے باکس آفس پر پچھاڑ دیا جو محض ایک مصالحہ فلم تھی۔ ملٹی پلیکس میں بھی لوگوں کو سیٹیاں اور تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا۔ ویسے ان تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ فلم کی کامیابی کا پورا سہرا صرف سلمان خان کے سر باندھا جا سکتا ہے جنہوں نے عامر خان کے نقش قدم پر چل کر فلم کی تشہیر کا ذمہ لیا تھا نتیجہ سامنے ہے کہ سلو اپنے پرستاروں کو باکس آفس تک لانے میں آخر کامیاب ہو ہی گئے۔
خان کی عید پارٹی

سلمان خان نے اپنی فلم دبنگ کی شاندار کامیابی کے ساتھ عید کے موقع پر پارٹی دی۔
ویسے عید کے موقع پر سلمان خان اور فیملی کی پارٹی بالی وڈ میں مشہور ہے لیکن اس مرتبہ کی پارٹی کچھ الگ تھی اور کیسے نہیں ہوتی جب کہ شاہ رخ کیمپ کے سٹارز اور ان کے دوست اب سلو کے کیمپ میں نظر آئے۔
شاہ رخ کیمپ کی طاقت اس وقت سے ٹوٹنا شروع ہوئی جب سے فرح خان اور شاہ رخ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی اور فرح نے سلو کیمپ میں داخلہ لیا۔ آگے کا تو پتہ نہیں لیکن اس وقت بالی وڈ میں سلو کا دبنگ ہی کام کر رہا ہے۔
دیا کا پروڈکشن ہاؤس
دیا مرزا نے زید خان کے ساتھ مل کر اپنا پروڈکشن ہوم بنا لیا ہے۔یہ کوئی چونکانے والی بات نہیں ہے۔ اب پروڈکشن ہاؤس بنا ہے تو کوئی فلم ضرور بنائے گا، یہ بھی بنا رہے ہیں اور پہلی ہی فلم میں دیا مرزا اور زید خان کے بطور ہیرو ہیروئین کے کام کریں گے۔
اور تو اور اس فلم کی ہدایت دیا کے بوئے فرینڈ ساحل سنگھا دیں گے۔ چلیئے فیملی ہوم پروڈکشن کمپنی میں سب کو اپنا اپنا کام مل گیا۔ یہ ٹھیک ہے اب جب کہ دونوں اداکاروں کو فلم نہیں مل رہی ہے اور جو فلمیں آرہی ہیں وہ بھی فلاپ۔ تو دونوں نے سوچا کہ چلو اپنے پروڈکشن ہاؤس کی فلم بنائیں شاید وہ کامیاب ہو ہی جائے۔ ہاں اب یہ چونکانے والی بات ہو شاید۔
ذاتی سوال نہیں
قطرینہ کیف نے اب میڈیا اور خود کے درمیان ایک لکیر کھینچ لی ہے ' کوئی ذاتی سوال نہیں '۔ویسے اتنا سخت فیصلہ کیٹ نے اس وقت لیا جب ایک نجی ایئرلائنز کے برانڈ سفیر ہونے پر میڈیا کے روبرو ایک صحافی نے سوال کر دیا کہ سلمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں آپ کیا کہتی ہیں؟
ایک لمحے کے لیے سکتے میں آئی کیٹ نے کہہ دیا کہ اگر سلو اکیلے ہیں تو وہ بھی سنگل ہیں۔ دیکھنے والوں نے بتایا کہ اس کے بعد سیٹ کے پیچھے کیٹ کے آنسو تھے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ تب سے کیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب کسی بھی طرح کے ذاتی سوال کا جواب نہیں دیں گی۔ ویسے بے بی پہلے آپ اپنے بوائے فرینڈ یا سابقہ بوائے فرینڈ ، دیکھا ہم یہیں پریشان ہیں کہ آپ دونوں کے رشتے کی سچائی کیا ہے تو اسی لیے میڈیا بھی سچ جاننے کے لیے سوال کرے گا ہی ناں! آپ کو ہر حال میں ایسے سوالات کا سامنا تو کرنا ہی پڑے گا کیونکہ آپ شو بزنس کا حصہ جو ہیں۔
No comments:
Post a Comment