Saturday, September 4, 2010

پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ



لندن پولیس نےجمعہ کے روز سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو تھانے میں بلا کر ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر سب سے پہلے شمالی لندن کے علاقے کلبرن کے تھانے میں پہنچے جہاں وہ دو گھنٹے تک رہے۔ میڈیم فاسٹ بولر محمد آصف دوسرے کھلاڑی تھے جس سے پولیس نےپوچھ گچھ کی۔معطل کپتان سلمان بٹ چھ بجے تک تھانے میں موجود تھے۔ پولیس نے ابھی تک پاکستانی کھلاڑیوں پر باضابطہ الزام عائد نہیں کیا جبکہ کرکٹ کی گورننگ باڈی، آئی سی سی پاکستانی کھلاڑیوں کو چارج کر کے انہیں

معطل کر چکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر کرکٹ کونسل کے آرٹیکل دو کی کئی دفعات کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ بی بی سی کے سپورٹس ایڈیٹر ڈیوڈ بونڈ لکھتے ہیں کہ یہ ہفتہ کرکٹ کی تاریخ کے سیاہ ترین ہفتوں میں سے ایک تھا۔ سپاٹ فِکسنگ کے الزامات کے مبینہ طور پر مرکزی کردار، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ کو، لندن کے کلبر

No comments:

Post a Comment