Monday, October 25, 2010

رسل برانڈ اور کیٹی پیری کی شادی


برانڈ اور پیری

رسل برانڈ اور کیٹی پیری ممبئی ائرپورٹ پر۔ پیری فوٹوگرافرز سے منہ چھپاتی ہوئیں

کامیڈین رسل برانڈ اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے انڈیا کی ریاست راجستھان کے ضلع سوائے مادھوپور میں شادی کر لی ہے۔

شادی کی رسمیں ہندو طریقے سے ادا کی گئیں اور ایک پروہت نے انہیں پورا کیا۔

پینتیس سالہ برانڈ اور پچیس سالہ پیری نے روایتی انڈین کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ کیٹی پیری نے ساڑھی پہن رکھی تھی۔

برانڈ اور پیری کی ملاقات ستمبر 2009 میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں ہوئی تھی۔ اس میں برانڈ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

شادی کی تقریب شیروں کے لیے مخصوص کردہ محفوظ علاقے رانیتھمبور ٹائیگر سینکچری کے قریب امنِ خاص کے مشہور تفریحی مقام پر انجام پائی۔

کیٹی پیری کے والدین

کیٹی پیری کے والدین امنِ خاص کے تفریحی مقام پر

برانڈ نے گزشتہ سال دسمبر میں انڈیا کے پیار کے نشان تاج محل کے سامنے کیٹی پیری سے شادی کا اظہار کیا تھا۔

انڈین نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق رسل کی بارات اکیس اونٹوں، ہاتھیوں اور گھوڑوں پر گئی۔ ساتھ ساتھ روایتی ڈانسر اور بینڈ باجے والے چلتے رہے۔

پیری نے سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پرائیوسی کی اپیل کی تھی۔

منگل کو انہوں نے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جو اس پرائیویٹ ٹائم میں سب سے بڑا تحفہ آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ عزت اور پیار ہے۔‘

سٹینڈ اپ کومیڈی کے علاوہ رسل برانڈ نے ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ان کی سوانح حیات ’مائی بکی ووک‘ بیسٹ سیلر ثابت ہوئی اور اس کی دوسری اشاعت ابھی مکمل ہوئی ہے۔

No comments:

Post a Comment