Thursday, October 21, 2010

شرمیلی پرینکا، اور ہمیش کی فلم کی سکرینگ


مجھے شرم آتی ہے

پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا بالی وڈ کی ایک بہتر اداکارہ ہیں

پرینکا چوپڑہ بہت ہی شرمیلی ہیں۔ بھئی جو’اعتراض‘ میں اکشے کمار اور کے ساتھ کھلے عام محبت بھرے مناظر کر چکی ہوں اور انتہائی بولڈ سین دینے سے بھی نہیں کتراتی ہوں ان کے بارے میں یہ سن کر آپ کا حیرت مند ہونا لازمی ہے۔

لیکن کیا کریں یہ ہم نہیں خود پرینکا بے بی کا کہنا ہے جب انہیں فلم ’سات خون معاف‘ میں اپنے سات شوہروں میں سے ایک انو کپور کے ساتھ پیار بھرے مناظر کرنے کے لیے کہا گیا تو ان کا جواب تھا کہ انہیں شرم محسوس ہو رہی ہے۔

پرینکا نے ہدایت کار وشال سے کہلوا دیا کہ وہ انو کی بہت عزت کرتی ہیں۔ وشال نے آخر کار وہ منظر علیحدہ علیحدہ فلمایا اور پھر انہیں یکجا کر دیا۔ پرینکا کیا ہم آپ سے سوال کر سکتے ہیں کہ اگر آپ پنے سے کم عمر نوجوانوں کے ساتھ محبت کر سکتی ہیں ہمارا مطلب ہے سین کر سکتی ہیں تو پھر انو کے ساتھ ہچکچاہٹ کیوں؟

علی کی ہیٹ ٹرک

ڈیوڈ دھون

ڈیوڈ دھون نے بالی وڈ کی کئی مشہور کامیڈی فلمیں بنائی ہیں

ڈیوڈ دھون دہلی پہنچے جہاں انہوں نے علی ظفر کو اپنی ہدایت میں بننے والی ایک فلم کی کہانی سنائی۔ علی کو کہانی بہت پسند آئی ہے۔ حالانکہ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ علی اب کامیڈی فلموں کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم میں جلد ہی کام کریں گے۔ یاروں کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ فنکارانہ صلاحیت کے ساتھ ساتھ آپ کی تقدیر بھی آپ کے مستقبل میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ سچ ہی تو ہے تیرے بن لادن کے بعد یش راج بینر کی فلم اور اب ڈیوڈ کے ساتھ فلم۔ کسی بھی پاکستانی اداکار کو اتنے کم وقت میں اتنی شہرت نہیں ملی۔ ویل ڈن علی۔

ہمیش کی بےعزتی

ہمیش ریشمیا

ہمیش ریشیما گلوکار کے ساتھ ساتھ اداکار بھی ہیں

کبھی اپنے نغموں کے لیے مشہور رہ چکے ہمیش ریشمیاکا یہ حال ہو گا کس نے سوچا تھا۔

ایک طویل عرصہ سے اپنے دل کے قریب رہی فلم ’ کجرارے ‘کی نمائش کا شدت کا انتظار کرنے والے ہمیش کو پتہ ہی نہیں چلا کہ ممبئی اور پونے کے صرف ایک تھئیٹر میں ان کی فلم میٹنی شو میں لگی اور ایک ہی شو کے بعد نکال بھی لی گئی۔

فلمساز بھوشن کمار نے ہمیش کو اپنی تین فلموں میں موسیقی دینے گیت گانے اور اداکاری کرنے کے پندرہ کروڑ روپے دیے تھے۔ اب پہلی یہ فلم کا یہ حشر ہوا ہے تو پتہ نہیں دو فلموں کا کیا ہو گا۔ فلم قرض کے بارے میں تو یہ کہا گیا تھا کہ ہمیش نے اگر اپنی چال نہیں بدلی تو شاید اپنی فلم بھی وہی دیکھیں گے لیکن افسوس اس مرتبہ تو ایسا بھی ہوا۔ بیچارے ہمیش

برہنہ ناگن

ملیکا شیراوت

ملیکا شیراوت اپنے ہالی وڈ کنکشن کے لیے مشہور ہیں

کیسے ایک عورت ناگن کا روپ دھار لیتی ہے اگر یہ دیکھنا ہے تو آپ کو بالی وڈ کی ہاٹ بے بی ملکہ شیراوت کی فلم’ ہس‘دیکھنی ہو گی۔

ہالی وڈ ہدایت کارہ جینیفر لانچ کی فلم ’ہس‘ میں ملکہ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح انسان سے ناگن بنتی ہیں اور اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ اس منظر میں پردے پر جو کوئی بھی ہو اسے برہنہ دکھایا گیا ہے۔

خبریں ہیں کہ زیادہ تر منظر ملکہ نے خود کیے ہیں سوائے دو ایک منظر کے۔ فلم میں ملکہ نے ناگ کو بوسہ بھی دیا ہے صرف گالوں پر نہیں، منہ میں منہ ڈال کر اور ملکہ کا ماننا ہے کہ یہ فلم کی ضرورت اور فنکارانہ اصول کے مدنظر کیے گئے ہیں۔ ویسے بے بی اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے واقعی عمران ہاشمی کے بعد بوسے دینے کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

سنجے ناک آؤٹ

سنجے دت ناؤک آؤٹ ہو گئے۔ ان کی فلم ناک آؤٹ بری طرح فلاپ ہو گئی۔ اس فلم کو وہ تنازعہ بھی نہیں بچا سکا جس میں فلمساز سہیل مکلائی کو ڈیڑھ کروڑ روپے دینے پڑے۔ نتیجہ، سنجو بابا کی دو فلمیں ممبئی ٹیکسی سروس اور چتر سنگھ ٹو سٹار کچھ عرصہ کے لیے روک لی گئی ہیں۔ کوئی بات نہیں سنجو آپ کی فلم منا بھائی آئندہ برس مئی میں شروع ہونے والی ہے وہ ساری فلاپ فلموں کےداغ دھونے میں کامیاب ہو جائے گی۔

کنگنا کے ارمان

کنگنا راناوت

کنگنا راناوت کی حال میں ریلیز ہوئی 'ونس اپون آ ٹائمز ان ممبئی' ہٹ فلم ثابت ہوئی

کنگنا رناوت کو ڈر ہے کہ کہیں ان کا ارمان ادھورا نہ رہ جائے۔

شروع سے ہی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خوب دل میں لیے کنگنا کا کواب پورا ہونے والا تھا کیونکہ انہیں مہیش مانجھریکر نے سلمان خان کے مقابل ہیروئن بنانے کا فیصلہ کیا تھا اسی لیے تو وہ سلو کے ہر پروگرام میں پہنچ جاتی تھیں لیکن جب ’بینگ ہیمن‘ میں سلو کیمپ کی طرف سے انہیں مدعو نہیں کیا گیا تو انہیں شک ہو چل ہے کہ کہیں انہیں فلم سے آؤٹ کر کے شترگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کو تو نہیں سائن کر لیا جائے؟ کچھ بھی ہو سکتا ہے بے بی یہ شو بزنس ہے اور ابھی تک آپ کا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے؟

No comments:

Post a Comment