Thursday, October 28, 2010

Bollywood Review This week


عاطف اسلم بھی بالی وڈ میں

عاطف اسلم

عاطف اسلم ہندوستان میں بے حد مقبول ہیں

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نغموں پر سر دھننے کے بعد اب آپ انہیں بہت جلد ہیرو کے کردار میں بھی دیکھیں گے۔

ٹپس کمپنی جس نے عاطف کے نغموں کے لیے ان کے ساتھ پانچ برسوں کا معاہدہ کیا ہے اور عاطف جن کا حال ہی میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کا نغمہ ’تیرا ہونے لگا ہوں‘ بے حد مقبول ہوا تھا، اب ٹپس کمپنی کے ساتھ ایک نہیں تین فلمیں کرنے والے ہیں۔

عاطف نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ فلم ’تیرے بن لادن‘ کے ہیرو علی ظفرکو تو یش راج فلمز میں قطرینہ کیف کے مقابل سائڈ ہیرو کا رول ملا ہے لیکن عاطف ہیرو بن کر پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم آئندہ برس سیٹ پر جائے گی۔

پیئس اور امیشا کا پیار

لیئنڈر پیئس

لیئنڈر پیئس ایک کامیاب ٹینیس کھلاڑی ہیں

ٹینس کی دنیا کے شہنشاہ لیئنڈر پیئس اب امیشا پٹیل سے پیار کریں گے تاہم یہ پیار حقیقی نہیں بلکہ فلمی دنیا کا پیار ہوگا۔

لیئنڈر اور امیشا پٹیل اشوک کوہلی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’راجدھانی ایکسپریس‘ میں بطور ہیرو ہیروئین کام کریں گے۔

لیکن اب لیئنڈر سے کوئی پوچھے کہ کیا ٹینس کی دنیا میں انہیں شہرت نہیں ملی تھی کہ وہ بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں؟ وہ انوپم کھیر کی اداکاری سکول میں اداکاری کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اب ہمیں خوف یہ ہے کہ کہیں لیئنڈر اس فلمی چکر میں اپنا کریئر داؤ پر نہ لگا دیں۔

سلمان سے چار بجے کی دوستی

قطرینہ کیف

میڈیا میں خبریں ہیں کہ قطرینہ کیف اور سلمان خان کا بریک اپ ہوگیا ہے

آپ ضرور پوچھیں گے کہ یہ چار بجے کی دوستی کے کیا معنی ہیں؟ پوچھیے کہ یہ آپ کا حق ہے لیکن ہم آپ کو کیا جواب دیں کہ یہ ہم بھی نہیں سمجھ پائے۔

چلیے اس پہیلی کو سمجھنے کے لیے ہم آپ کا ہی سہارا لیتے ہیں۔ قطرینہ کیف کہتی ہیں کہ وہ آج بھی سلو سے اپنے کیریئر کے بارے میں فون پر بات کرتی ہیں۔ ہر ضرورت کے وقت سلو ان کے آس پاس موجود رہتے ہیں. اور ان سب کے بارے میں بات کرنے کے لیے وہ روز سلو کو صبح چار بجے فون کرتی ہیں اور ان کے درمیان گفتگو ہوتی ہے۔ اب آپ ہی ذرا سمجھائیے کہ جب اخبارات ، ٹی وی چینل چیخ چیخ کر دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی باتیں کر رہے ہیں تو پھر یہ دوستی؟

سیف کرینہ کا بائیکاٹ

کرینہ کپور اور سیف علی خان

کرینہ کپور اور سیف علی خان ہر تقریب میں ساتھ ہوتے ہیں

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بائیکاٹ ، بڑی خبر ہے کیونکہ بالی وڈ کے ان دو اہم ستاروں کا بائیکاٹ کرنے کی کس میں ہمت ہے۔

لیکن یہ ہمت میڈیا کے لوگوں نے دکھا ہی دی۔ ایک جوتے کی کمپنی کے برانڈ سفیر دونوں کو شہر کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں آنا تھا۔ دو گھنٹے ہو گئے دونوں نہیں پہنچ سکے۔ میڈیا کے لوگ پریشان ہوئے اور رات دس بجے جب وہ واپس جانے لگے تو دونوں کو ایک ساتھ اندر آتے دیکھا۔

سیف نے ٹریفک کا عذر پیش کیا اور معافی مانگ لی لیکن میڈیا کے لوگ باہر نکل گئے۔ ویسے ستاروں کا تو کچھ نہیں ہو گا اور شاید انہیں اس کی پرواہ بھی نہیں لیکن ہاں بیچارے شو کمپنی کی پبلسٹی مار کھا گئی۔

رتیک کے دانتوں میں برش

ایشوریہ رائے اور رتیک روشن

ایشوریہ اور رتیک جودھا اکبر کے بعدگزارش میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں

رتیک روشن کے دانت آج کل دو بڑے فلمسازوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بن گئے ہیں اور سنجے لیلا بھنسالی اور رام گوپال ورما میں آج کل ٹھنی ہوئی ہے۔

ورما کو بھنسالی کی فلم ’گزارش‘ کے اس منظر پر اعتراض ہے جس میں ایشوریہ رائے رتیک روشن کے دانتوں میں برش کرتی ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ دونوں فلمساز سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک دوسرے کے خلاف تلواریں تانے ہوئے ہیں۔ سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ ورما کو اس پر اعتراض ہے کہ رتیک کے دانت ایشوریہ رائے کیوں صاف کر رہی ہیں یا اس پر کہ یہ سین مکروہ لگتا ہے؟ اگر بات دوسری ہے تو پھر ورما جی آپ کی فلموں میں خون بہانے اور بھوت اور چڑیلیں دیکھنے سے بھی تو کراہت ہوتی ہے؟

No comments:

Post a Comment